عمران خان کا مہاتیر محمد کے لیے شکریہ کا ٹویٹ


اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ ‏نہایت گرمجوش استقبال اور میزبانی پروہ وزیراعظم مہاتیر محمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔


وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وہ ملائشیا کے وزرا اور کاروباری شخصیات کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے جذبہ خیر سگالی و دوستی کے تحت ہمیں خوش آمدید کہا۔


انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں پختگی کا وسیلہ بنے گا۔

وزیراعظم نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ظہرانے کے اہتمام پر پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں