خاشقجی قتل، ترک صدرکا سعودی ولی عہد سے ملنے سے انکار

فائل فوٹو


انقرہ: ترکی کے صدر طیب ایردوان نے ارجنٹائن میں محمد بن سلمان سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ فرانس نے صحافی قتل میں ملوث 18 ملزموں کے وہاں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ وہ ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے موقع پرمحمد بن سلمان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

انقرہ میں  یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فیڈریکا موگرینی نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ کہ جمال خاشقجی کیس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔ صحافی کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے افسوس ناک قتل میں ولی عہد ملوث نہیں۔ شاہ سلمان اور ولی عہد کے خلاف توہین آمیز گفتگو برداشت نہیں کی جائےگی۔

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کے پاس محمد بن سلمان کے ایک فون کال کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ جس میں وہ جمال خاشقجی کو جلد سے جلد خاموش کرانے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

ترکی کے دورے کے دوران سربراہ سی آئی اے جیناہاسپل نے بھی ریکارڈنگ کی موجودگی کا اشارہ دیاتھا۔


متعلقہ خبریں