کرتار پور سرحد:نوجوت سنگھ کا فیصل جاوید کو شکریہ کا پیغام


اسلام آباد :کرتارپور سرحد کھولنے کے فیصلے پر سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے سینیٹر فیصل جاوید کو فون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جو محبت ملی فراموش نہیں کی جاسکتی، پاکستانی بہت سندر لوگ ہیں۔

دونوں شخصیات کے درمیان کرتار پور سرحد کھولنے کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور سدھو نے سرحد کھولنے سے متعلق عمران خان کے جذبے کی تعریف کی اور فیصل جاوید کو عمران خان کے لیے شکریہ کا پیغام دیا۔

دوسری جانب انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کی جانب سے کیے گئے اس مثبت قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے انسانیت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے اور یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔


متعلقہ خبریں