بنیچ کے قیام کے لیے وکلا کی ہڑتال دسویں روز میں داخل

فائل فوٹو


سرگودھا: ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلا کی ہڑتال دسویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور آج تحصیل آفس کی تالہ بندی کا بھی چوتھا روز ہے۔

سرگودھا میں تحصیل آفس تالہ بندی سے رجسٹری کیلئے آنیوالے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور عدالتوں میں زیر سماعت چار ہزار سے زائد مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

عدالتوں میں تاریخ پر دور دراز سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور وکلا کی عدم حاضری کے سبب سائلین کو تاریخیں دی جا رہی ہیں۔

گوجرانوالہ میں بھی ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے مقامی بار ایسوسی ایشن کی آج دسویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جبکہ وکلا نے تمام عدالتوں اور ڈی سی آفس کی تالا بندی کر رکھی ہے۔

تالا بندی کے باعث ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہیں اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا بینچ نہ بننے کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک تالا بندی کی گئی ہے اوربینچ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں