مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن، چھ نوجوان شہید

پلوامہ واقعہ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی مزید چھ نوجوانوں کی جان لے گئی۔

کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق نوجوانوں کو سکی پورہ کے علاقہ میں آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔

سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل اگست میں بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رواں سال جولائی میں قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں  21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ، گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

دوسری جانب  دو روز قبل شہید کیے گئے کشمیری رہنما حفیظ اللہ کی شہادت کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ کشمیری رہنما کی شہادت کے خلاف ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی۔

کشمیری رہنما گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے۔ پاکستان کی جانب سے حفیظ اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں