ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار

شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت مسترد کی جس کے بعد ملزم کو احاطہ عدالت سے ایف آئ اے نے حراست میں لے لیا۔

ڈاکٹرشاہد مسعود کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ابتدائی رپورٹ (ایف آئی آر) میں میرے مؤکل کو نامزد نہیں کیا گیا۔

پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دو مزید ملزمان پر بھی کرپشن کا الزام تھا تاہم انہوں نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد 1.8 کروڑ روپیں واپس کر دیے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ادارے پی ٹی وی میں3.8 روپیں کروڑ کی کرپشن کی ہے اور گزشتہ ماہ خصوصی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

خصوصی عدالت سے درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں