پاکستانی فلم و ڈرامہ کے لیے کینیڈین مارکیٹ میں اچھا مستقبل ہے، حریم فاروق


معروف نوجوان اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ کینیڈا کے لوگ پاکستانی اداکاروں کو بے حد پسند کرتے ہیں اور میرے خیال میں پاکستانی فلم اور ڈراموں کے لیے  کینیڈیں مارکیٹ میں بہترین مستقبل چھپا ہے۔

ہم نیٹورک کے مشہور میگزین ’گلیم 360‘میں عمیرعلوی کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم فاوق کا اپنے دورہ کینیڈا میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سال تین مرتبہ میں نے کینیڈا کے دورے کیےا ور ہر مرتبہ وہاں کے لوگوں کو پہلے سے زیادہ محبت نچھاور کرتے پایا۔ وہاں کے لوگ مہزب اور ٹیلنٹ کی قدر کرنے والے ہیں۔ بلا شبہ کینیڈین وزیراعظم بہت شائستہ ہیں۔

شعبہ اداکاری میں انور مقصود کی تحریر پر کام کرنے سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ حریم فاروق کا پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نئی افق تک پہنچنے کا سفر آج بھی جاری ہے۔

چاہے ’آنگن ٹیڑھا‘ میں ’جہاں آرا‘ کا کردار ہو یا کوئی اور اسٹیج پرفارمنس حریم فاروق نے ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو اہنی اداؤں سے بھرپور لبھایا ہے۔

فلم ’سیاہ‘ میں کام کرنے کے بعد لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہنے والی اداکارہ کا شوبز سفر روز بروز بلندیوں کو چھوتا گیا۔

فلم میں کام کرنے کے بعد شائقین کی بھرپور فرمائش پر حریم فاروق نے ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بطور ہیروئن اور پروڈیوسر بھی کام کیا۔

چاہے تقریب یوم دفاع کی میزبانی کا موقع ہو، فلم ’پرچی‘ میں یا ہم ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ’میں خیال ہوں کسی اور کا‘ میں اداکاری کی بات ہو ہر طریقے سے اور ہر کردار سے حریم فاروق نے اپنے بہترین کام سے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہی کیا ہے۔

ہم نیٹورک کے میگزین ’گلیم 360‘ نے اپنے پڑھنے والوں کے لیے حریم فاروق سے کیے گئے ایک انٹرویو میں انکے شوبز سفر کی دلچسپ کہانی کو جاننے کے لیے زبردست تحریر پیش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Going Glam ‼️ #CoverGirl

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq) on

اس تحریر میں حریم کی ذاتی زندگی بشمول اس مصروف شیڈول میں خود کے لیے وقت نکالنے سے متعلق سوالات بھی موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ میرے چاہنے والے مجھے ایک سے زیادہ ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں پوری لگن کے ساتھ ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

بطور پروڈیوسر کام کرنے کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے نوجوان اداکارہ نے کہا کہ عمران رضا کاظمی میرے اچھے دوست ہیں جو اپنے کام میں ماہر ہیں اور مجھے بہترین رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں کیونکہ ابھی میں پروڈکشن سیکھ رہی ہوں وہ میرے لیے نئی چیز ہے۔

میں دیگر کئی پروڈیوسرز کی پیشکش سے اس لیے انکار کرتی ہوں کیونکہ میں اور میری ٹیم جس میں عمران رضا کاظمی بھی شامل ہیں، پلہے ہم آئی آر کے فلمز(IRK Films) کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ایک مرتبہ یہ ہدف حاصل کر لیں پھر میں دوسرے پروڈیوسرز کے ساتھ بھی کام کروں گی لیکن فی الوقت اپنی ٹیم کے پراجیکٹ ہی میری اولین ترجیح ہیں۔

ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’میں خیال ہوں کسی اور کا‘ ہماری پہلی ٹی وی پروڈکشن ہے جسکی کہانی ایک طلاق یافتہ لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ جو ایک ایسے معاشرے میں رہنے کی کشمکش میں ہے جہاں طلاق یافتہ لڑکی کا والدین کے گھر لوٹنے کے بعد زندگی گزارنا محال ہو چکا ہے۔

 

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اس وقت طلاق کے موضوع پر زیادہ کہانیاں سامنے آ رہی ہے مگر آہستہ آہستہ بے شمار نئے موضوع جو معاشرتی اقدار پر روشنی ڈالیں گے انکو متعارف کرانے کے لیے کام بھی جاری ہے۔

میں اس بات کی حامی نہیں ہوں کہ فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو چھوٹی اسکریں پر جلوہ گر نہیں ہونا چاہیے۔ ملک کی میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے یہی مناسب ہے کہ فلموں میں کام کرنے والے لوگ ڈراموں میں بھی اپنا بخوبی کردار نبھاتے رہیں۔ امریکہ اور بھارت جیسے ممالک میں بھی بہت سے اداکار بین الاقوامی سطح پر فلموں میں کام کرنے کے بعد ٹی وی اسکرین پر کام کرنے کو فوقیت دے رہے ہیں۔ اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔

شوبز انڈسٹری میں محض چار سال کے مختصر عرصے میں اتنی عزت اور پیار مجھے میرے چاہنے والوں کی وجہ سے ملا ہے۔ میں انکی دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری محنت کو سراہا۔ آج میں جو کچھ ہو انکی پزیرائی کی وجہ سے ہی ہوں۔ میرے چاہنے والوں سے مجھے ہمیشہ حوصلہ ملا۔

سوشل میڈیا پر میری موجودگی صرف اس لیے ہے تاکہ میں اپنے مداحوں سے آنے والے اچھے یا برے  ردعمل کے پیش نظر اپنے آئندہ کے کاموں میں بہتری لا سکوں کیونکہ انکی رائے میرے لیے قدر اہم ہے۔

فلم اور ڈراموں میں کام کرنے کے بعد تھیئٹر میں دوبارہ کام کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنا بجا سمجھتی ہوں کہ تھیٹر میں کام کرنا میرے لیے میرے پہلے پیار کی مانند ہے۔ مجھے ہمیشہ تھیٹر میں کام کرنا بے حد پسند رہا ہے اور رہے گا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں تھیئٹر ڈراموں کو اتنا فروغ نہیں مل رہا جتنا ملنا چاہیے۔

میں نے 2013 سے اب تک صرف تین فلموں میں کام کیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ میرے مداحوں کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ میں کم مگر اچھے کام پر یقین رکھتی ہوں نہ کہ زیادہ اور فلاپ کام پر۔

فلم ’پرچی‘ کے مشہور ترین گانے ’بلو ہائے‘ پر کمال کا ڈانس کرنے پر اپنے شائقین کو حیران کرنا اور اپنی پرفارمنس کا ایک نیا رخ دکھانا انتہائی اچھا تجربہ تھا۔

دوبارہ بڑے پردے پر ہم حریم فاروق کو کب دیکھ سکیں گے؟ اس سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ بہت جلد میں ایک فلم میں نمودار ہونگی جس کے بارے میں میری ٹیم باقائدہ اعلان کرے گی۔ شائقین کے لیے ابھی بہت سے اچھے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں۔ انٹرٹینمنٹ کا سفر طویل ہے اور جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں