نیب کا ہر کیس میگا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نیب کا ہر کیس میگا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب تمام صوبوں میں بلاامتیاز کارروائی کررہا ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب لاہور میں 181 انکوائریاں اور 43 انویسٹیگیشنز جاری ہیں جبکہ 347 بدعنوانی کے ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، اس کے علاوہ نیب کراچی میں 295 انکوائریوں سمیت 136 انویسٹیگیشنز جاری ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کراچی کی عدالتوں میں 267 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

چیئرمین نیب  نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 148 انکوائریاں، 26 انویسٹیگیشنز جاری ہیں اورعدالتوں میں 188 بدعنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں،جبکہ نیب بلوچستان میں 89 انکوائریاں اور 27 انویسٹیگیشنز جاری ہیں، بلوچستان کی عدالتوں میں 104 بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے 179 میں سے 105 کیسز پر ریفرنس دائر ہوچکے ہیں جبکہ 15 کیسز انکوائری اور 19 تفتیش کے مرحلے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں