ہاکی ورلڈکپ2018: قومی ٹیم شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی

ہاکی ورلڈکپ2018: قومی ٹیم شرکت کیلئے بھارت روانہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: قومی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی ہے۔ میگا ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے جس میں نیدر لینڈ، جرمنی اور ملایئشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں تین ٹیمیں ورلڈ چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا چکی ہیں۔ پاکستان ٹیم کو سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ نیدر لینڈ تین مرتبہ اور جرمنی کی ٹیم دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکی ہے۔

توقیر ڈار کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جب کہ معاون کوچز میں اولمپیئن دانش کلیم اور اولمپیئن ریحان بٹ شامل ہیں۔

رضوان سنئیر ٹیم کے کپتان اور عماد شکیل بٹ بطور نائب کپتان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ہاکی ورلڈکپ 2018 کی گروپ بندی

بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈکپ 2018 میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور انہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کو رکھا گیا ہے۔

گروپ سی بیلجئیم، بھارت، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ پاکستان نیدر لینڈ، جرمنی اور ملایئشیا کو گروپ ڈی میں جگہ دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں