بے گھر افراد کے لیے خیمے، وزیر اعظم کے حکم پر عملدرآمد شروع

فوٹو: ٹویٹر


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بے گھر افراد کےلیے فٹ پاتھ  پر خیمے لگائے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شیلٹر ہوم کی تعمیر تک یہ خیمے عارضی پناہ گاہوں کے طور پر لگائے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو  بڑھتی سردی کے پیش نظر شیلٹر ہوم پراجیکٹ کی تعمیر تک بے گھر افراد کو پناہ اور خوراک مہیا کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

وزیر اعظم نے ہدایات کیں کہ شیلٹر ہوم کی تعمیر مکمل ہونے تک فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کے لیے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانے پینے کی اشیا مہیا کی جائیں۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے دو ہفتے قبل دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کے  شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے یہ شیلٹر ہوم داتا دربار کے سامنے تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں