پاکستانی فوج نے عالمی امن کے لیے بے پناہ قرنیاں دیں، ملیحہ لودھی

افغانستان کے مسائل کا فوجی حل نہیں، ملیحہ لودھی

فوٹو: ہم نیوز


واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر فوج نے مشکل اور خطرناک حالات میں عالمی امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی فوجی دستوں نے پیشہ وارانہ خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز اور قیام امن کے اعلان کی مشترکہ ذمہ داری پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ساکھ قیام امن کی کوششوں کی کامیابی سے جڑی ہے جب کہ دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کو فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تجویز دی کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کی فنڈنگ میں اضافہ کرنا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے گزشتہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جمہوری اصولوں پر سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے جب کہ سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ اسے مزید غیر فعال بنا دے گا۔


متعلقہ خبریں