چین کی ایک فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 24 زخمی

فوٹو؛ فائل


بیجنگ: چین کے صوبے جیلین کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیکٹری میں دھماکہ جمعہ کی شب ہوا جب کہ دھماکے کی وجہ سے تقریباً 41 گھروں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔

چینی پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم واقعے دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھی تاہم لوگوں کو دھماکے سے متاثرہ علاقے سے دور کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔

دھاکے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور میڈیکل ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

چین حکومت کی جانب سے فیکٹریوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کے انتظامات ہوتے ہیں۔

رواں سال اگست میں جیانگسو کی ایک فیکڑی میں ایلمونیم پلانٹ میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ جولائی میں سیچوان کی ایک فیکٹری کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ رواں ماہ ننگبو کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں