آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نام بدل دیا

فوٹو: فائل


دبئی: کرکٹ کے معاملات دیکھنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے خواتین اور مردوں کی کرکٹ کے عالمی مقابلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا نام تبدیل کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق مختصر فارمیٹ کے مقبول ترین ایونٹ کا نام آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر میں اس ایونٹ کو اہمیت دینا اور تمام فارمیٹس کی یکساں اہمیت برقرار رکھنا ہے

واضح رہے تیز ترین کرکٹ کا میگا ایونٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ 18 اکتوبر 2020 سے 15 نومبر 2020 تک شیڈول کیے گئے ساتویں ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی نے 20 اوورز کا  کھیل 2007 میں متعارف کرایا تھا جس کا پہلا میچ 2007 میں جنوبی افریقا میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں