کیپٹن ریٹائر محمد صفدر اسپتال داخل


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کو طبیعت خراب ہونے کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد صفدر کو سینے اور کمر میں درد کی شکایت ہوئی تھی اور انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق کپٹن صفدرکے تمام ٹیسٹ کیے جایئں گے اس کے بعد ہی کوئی وجہ سامنے آسکے گی۔


متعلقہ خبریں