بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی پرویزالہی کو دورے کی دعوت


اسلام آباد: اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو بھارتی پنجاب کے وزیراعلی نے دورے کی دعوت دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے معتمد خاص اور سینئر وزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو فون پر بھارتی پنجاب کے دورے کے لیے مدعو کیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کیپٹن امریندر سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کع کرتارپور سرحد کھولنے کے فیصلے پر مبارکباد پیش بھی دی۔

ہم نیوز کوذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے چوہدری پرویز الہی کو26 نومبر کو کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب  کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلیفونک گفتگو میں ایک دوسرے کے خاندان اور اہل خانہ کی بابت بھی دریافت کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق چوہدری پرویزالہی اور کیپٹن امریندر سنگھ دیرینہ دوست ہیں۔

واضح رہے پاکستان کی جانب سے 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جبکہ اس تقریب میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیا ت کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں