کراچی میں دو طیاروں کے درمیان تصادم


کراچی :جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعدائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اور شاہین ائیرلائنز کے طیارے آپس میں ٹکرا گئے تاہم حادثے میں پی آئی اے کے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔

دونوں طیاروں کے تصادم میں پی آئی اے کی پرواز کا فیول ٹینک پھٹ گیا ،جس کے بعد جہاز کی ٹینکی سے فیول بہہ کر پھیل اطراف میں پھیل گیا۔جس کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ ٹیسٹنگ کےدوران اگلےطیارے سےٹکرا گیا۔

پی آئی اے کے اے ٹی آر کے پروپائلرز کو نقصان پہنچا۔

ایئر پورٹ مینجر کے مطابق طیارہ ٹکرانے اور غفلت برتنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔طیارے ٹکرانے سےفیول ٹینک معمولی لیک کرگیا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق دونوں طیاروں میں مسافر موجود نہیں تھے۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ آگ بجھانے والے عملے کی گاڑیوں نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں