مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 130 کلو میٹر تھی.

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ہم نیوز کو موصول نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں