پی ایس ایل 4: مزید دو غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہو گئے

فوٹو: ٹویٹر


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے مزید دو غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور ساؤتھ افریقہ کے کولن انگرام  پی ایس ایل فور میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ دونوں غیر ملکی کھلاڑی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر ڈیوائن براوو اور سنیل نارائن بھی پاکستان آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے اسلام آباد میں منعقد ڈرافٹ میں پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کی خدمات حاصل کی تھیں۔

ویسٹ انڈیز کے اسپن کے جادو گر سنیل نارائن پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ آئندہ سال 14 فروری سے شروع ہو گا، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گے جب کہ ٹیموں نے چوتھے ایڈیشن میں مختلف کیٹگریز میں موجود ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈارفٹنگ کا سلسلہ بھی مکمل کر لیا ہے۔

عدم ادائیگیوں کی بنا پر پی ایس ایل تھری میں پہلی بار شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق ختم ہو چکے ہیں اور یہ حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس واپس جا چکے ہیں۔

حالیہ ڈرافٹنگ میں چھٹی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جب کہ فرنچائز خریدنے والے نئے مالک کو اس ٹیم کا نیا نام رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔


متعلقہ خبریں