رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا اغوا

فوٹو: ہم نیوز


رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

رحیم یار خان کے تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے کاشف اور اس کی اہلیہ آمنہ کو لڑکی کے گھر والوں نے اغوا کر لیا۔  دونوں مغویوں نے چند روز قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔

کاشف کی والدہ آمنہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بہو آمنہ کے گھر والوں نے درجنوں افراد کے ہمراہ گھر پر دھاوا بول دیا اور اسلحے کے زور پر بیٹے اور بہو کو اغوا ساتھ لے گئے ہیں جب کہ پولیس شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

مقامی پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی نہ کرنے کے خلاف کاشف کے رشتے داروں نے احتجاج بھی کیا۔

کاشف کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اُن کے بیٹے اور بہو کو فوری بازیاب کرایا جائے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں دونوں مغویوں کو غیرت کے نام پر قتل نہ کر دیا جائے۔


متعلقہ خبریں