چینی قونصل خانے پر حملہ، موبائل فون ریکارڈ حاصل کرلیا گیا


کراچی میں جمعے کو چینی قونصل خانے پرحملے کے دوران استعمال ہونے والے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں چینی قونصل خانے پر تین دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا اور جوابی فائرنگ میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے جبکہ قونصل خانے کا عملہ محفوظ رہا۔

پاکستان اور چینی کی جانب سے حملے کو پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں موجود چینی قونصل خانے نے پاک فوج اور پولیس کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ ہم برقت ایکشن کو سراہتے ہیں۔

حملے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، حساس اداروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جس کے بعد گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے کہا کہ دہشتگردوں سے رابطے میں رہنے والے چند افراد کو پکڑ لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام ادارے  سول سوسائٹی اور شہری متحد ہیں، مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

اتوار کو چینی وفد کے قونصل خانے کےدورے کے دوران پولیس اور رینجرز نے وفد کو حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے ویزا سیکشن میں نقصان کابھی جائزہ لیا۔


متعلقہ خبریں