اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز کاربار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا  اور مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

سوموار کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس میں50سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 100انڈیکس 41 ہزار130 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

سوموار کی صبح 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 261 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 13,610,050 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 1715204928 رہی۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان دیکھنے میں آیا تاہم سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج ملنے کے بعد کاروباری حضرات کا اعتماد بحال ہوا کاروباری ہفتے کا اختتام اچھے نوٹ پر ہوا۔


متعلقہ خبریں