دی لائن کنگ کی ایک جھلک ڈزنی کا ریکارڈ توڑ ٹریلر بن گئی

ڈزنی کی جانب سے ٹریلر گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا

فوٹو: ٹویٹر


ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ اینی میٹڈ فلم “دی لائن کنگ” کے لائیو ان ایکشن ٹریلر کو ڈزنی کا کامیاب ترین ٹریلر قرار دیا گیا ہے۔

ڈزنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دی لائن کنگ کے ٹیزر ٹریلر کو صرف 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں 22.46 کروڑ شائقین نے دیکھا اور شیئر کیا ہے جو اب تک کسی بھی اینی میٹڈ فلم کا ریکارڈ توڑ فگر ہے۔

ڈزنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام شائقین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسے دنیا کا کامیاب ترین ٹریلر بنانے میں مدد کی۔

واضح رہے دی لائن کنگ کا ٹریلر کسی بھی فلم میکر کمپنی کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹریلرز میں بھی دوسرے نمبر پر ہے، پہلے نمبر پر ایونجرز کی جانب سے جاری کیا گیا “اینفینیٹی وار” کا ٹریلر ہے۔

1994 میں پہلی مرتبہ ریلیز کی گئی اس فلم نے ایک بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا، فلم  اگلے سال 19 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

معروف اینی میٹڈ فلم میکر کمپنی ڈزنی نے اس کے علاوہ بھی کئی کامیاب اینی میٹڈ فلموں کے لائیو ایکشن ریمیکس ریلیز کیے ہیں جن میں سنڈریلا، دی بیوٹی اینڈ دی بیسٹ اور دی جنگل بک شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں