حکومت کی خارجہ پالیسی مبہم ہے، سینیٹر رضا ربانی

صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کر سکتے، فوری اصلاح نہ کی تو تباہی کے سوا کچھ نہیں، رضا ربانی

فوٹو: فائل


پشاور: سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بیرون ممالک دوروں سے متعلق پارلیمان اور عوام کو اعتماد میں نہیں لیا نہ ہی دورہ چین سے متعلق رپورٹ پارلیمان میں پیش کی۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میں سو روزہ پلان کی بحث میں نہیں پڑتا حکومت کی خارجہ پالیسی بھی مبہم ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا  پارلیمان تمام اداروں کی ماں ہے لیکن الیکشن کے بعد پارلیمان مضبوط نہیں ہوا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے اپنے  دائرہ کار میں کام انجام نہیں دے رہے ہیں۔ ملک میں طرز حکومت پارلیمانی مگر کچھ اقدامات مرکزیت کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 78 کے تحت ٹیکس لگانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔


متعلقہ خبریں