پاک بحریہ ،عدنان خالق کمانڈر لاجسٹک تعینات


کراچی:ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے کمانڈر لاجسٹک پاک بحریہ کا منصب سنبھال لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی پر وقار تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی ۔نئے کمانڈر لاجسٹک کو تقریب کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قبل ازیں ریئر ایڈمرل عمران احمد کمانڈر لاجسٹک کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ترجمان پاک نیوی کے مطابق رئیر ایڈمرل عدنان خالق پاکستان نیوی کے کمانڈر لاجسٹک کی حیثیت سے تمام یونٹس، جہازوں ، اسٹیبلشمنٹ کی لاجسٹک سپورٹ اور مرمت و مین ٹیننس کی سہولیات کے انچارج ہونگے۔

یاد رہے رواں سال جولائی کے مہینے میں پاک بحریہ نے کموڈور عدنان خالق کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے تھی۔


ایڈمرل عدنان خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ان کی امتیازی پیشہ ورانہ تقرریوں میں ڈائریکٹر انجینئرنگ سپورٹ کوسٹل،ڈائریکٹر (میرین انجینئرنگ ) فریگیٹ پروگرام، ڈپٹی کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج، کمانڈنگ آفیسر فلیٹ مینٹیننس گروپ ،چیف انسپکٹر نیول اسٹورز،پراجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان نیوی مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کی تقرریاں شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل عدنان خالق ، پاکستان نیوی وار کالج لاہوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں