سوات کی خوبصورتی برطانوی جوڑے کو پاکستان کھینچ لائی

فوٹو: ہم نیوز


سوات: پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی سات سمندر  پار سے برطانوی جوڑے کو بھی کھینچ لائی۔

موٹر سائیکل پر دنیا کی سیر کرنے والے جوڑے نے سوات کو دنیا میں جنت کا ٹکڑا قرار دے دیا۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانوی سیاح جیک ویلسن اور جون ویلسن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔

برطانوی جوڑے نے پاکستان کو سیروتفریح کے لیے محفوظ ملک قرار دیا۔

دنیا بھر کی سیر کے لیے نکلے برطانوی جوڑے نے سات ستمبر کو برطانیہ سے  سفر کا آغاز کیا ااور موٹر سائیکلوں پر نگر نگر کی سیر کی۔

ترکی، آذر بائیجان اور چین گھومنے کے بعد 12 ہزار کلومیٹر سفر طے کر کے  پاکستان پہنچے تو سفر کی ساری تھکن بھول گئے۔ غیر ملکی سیاحوں نے سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ کی سیر کی اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع سوات ملک کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے، سوات میں دہشت گردی کےواقعات سے سیاحت بھی متاثر ہوئی تھی لیکن اب غیرملکیوں کا سیروتفریح کے لیے آنا خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں