سپر ہیرو فلم میں نظر آئیں گے ’گیم آف تھرونز‘ کے اداکار

فائل فوٹو


لندن: دنیا کی مشہورترین ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے اداکار موموا اب بڑی اسکرین پر فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔

39 سالہ اداکار جاسن موموا ’اقوامین‘ نامی فلم میں آرتھر کیورے کے نام سے کردار ادا کریں گے۔

قبل ازیں 2016 میں انہوں نے سپرمین بمقابلہ بیٹ مین میں کردار ادا کیا تھا۔ لندن میں ’اقیومین‘  فلم کے پریمیئر میں انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے فلمی سفر کا مشکل ترین کردار ہوگا۔

رائٹرز سے بات کرتے ہوئے موموا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا کردار جسمانی طور پر مشکل ہے۔

فلم ’اقیومین‘ میں’ دی رم  ڈائری‘ کی اداکارہ امبرہیرڈ بھی ایک جنگجو خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں۔ پریمیئر تقریب میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار کسی سپر ہیرو فلم میں کردار ادا کرنے پر شروع میں پریشان تھی۔

امبرہیرڈ کا کہنا تھا کہ میرا اس کام میں کوئی تجربہ نہیں اور میں کردار کیلئے ہاں کرنے سے پہلے محتاط تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے تیار نہیں تھی لیکن جب مجھے بتایا گیا کہ آپ ایک جنگجو شہزادی کا کردار ادا کریں گی تو میں نے ہاں کردی۔


متعلقہ خبریں