موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں موسم سرما کے دوران ہونے والی گیس لوڈشیڈنگ پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملک بھر میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آر ایل این جی سسٹم میں داخل کی جائے گی جب کہ صنعتی شعبے کو گیس دینے کے اوقات کار پر بھی جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی اجلاس میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے لئے حکومتی گارنٹی دیئے جانے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ پاور سیکٹر کے لئے اسلامک فناسنگ کی سہولت دیے جانے کی بھی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں