شاہ سلمان ترک صدر سے ملاقات کے خواہشمند

جی20 کانفرنس میں ترک صدر کی شاہ سلمان سے ملاقات متوقع | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


انقرہ: سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے  ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے ایک انٹرویوں میں بتایا ہے کہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ محمد بن سلمان نے طیب ایردوان سے جی 20 کانفرنس میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں جو رواں ہفتے کے آخر میں ہونے جا رہی ہے۔

مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ طیب ایردوان نے سعودی شہزادے کو جواب دیا ہے کہ دیکھیں گے۔ وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں رہنما ارجنٹائن میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں اور وہاں ملاقات غیر متوقع نہیں ہے۔

قبل ازیں 22 نومبر کو ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا تھا کہ صدر ایردوان ارجنٹائن میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ جی 20 میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے متعلق پروگرام کا ہم جائزہ لے رہے ہیں اورایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ ترکی کا مؤقف ہے قتل کا حکم اعلیٰ سعودی حکام نے دیا اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

سعودی عرب کا مؤقف ہے کہ قتل کا حکم کسی اعلیٰ عہدیدار نے نہیں دیا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ملزمان کو انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں