جنیوا میں دو روزہ افغان کانفرنس کا انعقاد


کابل: افغان حکومت اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے دو روزہ افغان کانفرنس آج سے جنیوا میں شروع  ہو رہی ہے جس میں پاکستان، روس، چین اور دیگر ممالک شریک ہو ں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں افغانستان میں امن و اما ن اور سیکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

کانفرنس میں شریک طالبان وفد نے مٗوقف اختیار کیا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے مطالبے کے ساتھ ہم امریکہ سے پر امن حل پر بات چیت کریں گے۔

کانفرنس کے دوران افغان حکومت کو کسی نئی مالی امداد ملنے کی توقع نہیں تاہم 2016 میں برسلز میں ہونے والی میٹنگ کے دوران افغانستان کے لیے مختص کردہ 15.2 ارب ڈالر پر بات ہوسکتی ہے۔

کانفرنس میں افغانستان امن کونسل کا وفد اور پاکستان سمیت دیگر 11 ممالک کے وفود شریک ہوئے جب کہ امریکہ اور بھارت نے مبصر کے طور پر شرکت کی۔


متعلقہ خبریں