ڈرامہ سیریل دی سپرہنوز پر فلم بنانے کی تیاریاں


واشنگٹن:  ایک دہائی بعد بھی امریکی ڈرامہ سیریل ’دی سپرہنوز‘ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

امریکی نیٹ ورک ’ایچ بی او‘ پر اس سیریل کے چھ سیزنز اب بھی نشر کیے جاتے ہیں جبکہ اب اس کہانی پر فلم تیار کی جائے گی۔ جس کا نام ’دی مینی سینٹس آف نیورک‘ بتایا جارہا ہے۔

سیریل کے ڈائریکٹر ڈیوڈ چیس بنیادی طور پر اسکرین رائٹر لارنس کانر کے تعاون سے یہ فلم بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گیم آف تھرونز اور تھور ڈارک ورلڈ کے ڈائریکٹر ایلن ٹیلر کی بھی خدمات لی جائیں گی۔

کہانی میں امریکی خانہ جنگی سے پہلے کا دور دیکھایا جائے گا جبکہ اس عرسے میں امریکہ میں نسل پرستی اور تعصب کی بنیاد پر پیدا ہونے والے تناؤ کی جانب بھی توجہ مرغوب کی جائے گی۔

اس کے علاوہ فلم سے متعلق کئی اہم فیصلے کر لیے گئے۔ سیریل کے اہم کردار ڈیکی مولٹیسنٹی کا کردار ایلساندرہ نیولا ادا کریں گے۔

سیریل کے مرکزی کردار ٹونی سپرینو کے چچا اور استاد ڈیکی مولٹیسنٹی تھے۔ فلم میں ڈیکی مولٹیسنٹی کی جوانی بھی دیکھائی جائے گی۔

ڈرامے میں کبھی ڈیکی مولٹیسنٹی کا کردار نہیں دیکھایا گیا کیوںکہ کہانی کا آغاز ان کی موت کے بعد سے ہوا لیکن ان چھ سیزنز میں اس کردار کی مرکزی اہمیت تھی۔

ڈرامہ سیریل میں  ڈیکی مولٹیسنٹی کا بیٹا کریسٹوفر مولٹیسنٹی دیکھایا گیا جس کا کردار مائیکل امرولی نے ادا کیا تھا۔

سیریل پر اب فلم بنانا ایک حیران کن فیصلہ تھا کیونکہ جب جولائی میں ڈائریکٹر ڈیوڈ چیس سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈرامہ سریل پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر منفرد انداز میں کہانی پر کام کیا جائے تو اس کے لیے وہ تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں