پاک سوزوکی نے پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا

اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی بنانے کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: پاکستان کے لیے منگل کا دن غیر معمولی اہمیت کا حامل اور بہترین ثابت ہوا ہے کیونکہ دنیا کی معروف ترین کمپنیوں نے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹ‘ پر بھی ہونے والی ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دن کو بہترین قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے گلوبل سوزوکی کے چئیرمین اوسامو سوزوکی جی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین نے پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق سوزوکی کے نئے پلانٹ کے باعث 20 لاکھ مزید نئی گاڑیاں بنانا ممکن ہوسکے گا۔ پلانٹ کی تنصیب اور دیگر امور پر سوزوکی 450 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے دنیا میں انرجی کی سب سے بڑی قرار دی جانے والی کمپنی ایگزن موبائل کے سربراہ نے بھی ملاقات کی اور اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کیا۔

ایگزن موبائل نے پاکستان میں 27 سال قبل اپنا دفتر بند کردیا تھا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں