ہاکی ورلڈ کپ 2018،بیلجیئم اور بھارت کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز

فوٹو: فائل


بھوبنیشور : ہاکی ورلڈ کپ 2018 بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو گیا ۔آج کھیلے گئے میچوں  میں بیلجئیم اور بھارت کی ٹیمیں فتحیاب رہی۔

پہلے کھیلے گئے میچ میں اولمپک سلور میڈلسٹ ٹیم بیلجئیم نے کینیڈا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

کھیل کے آغاز سے ورلڈ نمبر 3 بیلجئیم کی ٹیم نے حریف کینیڈا پر دباؤ جاری رکھا اور پہلا گول کھیل کے 12ویں منٹ میں ان کے کپتان تھومس برائیل نے کیا جبکہ کھیل کے 22ویں منٹ پریلجیم کے کپتان نے دوسرا گول داغ دیا۔

کینیڈا کی ٹیم  کھیل کے آخری حصے میں تھوڑی مزاحمت دیکھاتے ہوئے صرف ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔جبکہ آج کھیلے گئےدوسرے میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی  5 صفر سے شکست دی۔

ہاکی ورلڈ کپ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے ،پول اے میں آرجنٹائن کا مقابلہ اسپین سے ہوگا،پول اے ہی میں فرانس نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگا۔

16 دسمبر تک شیڈول کیے گئے میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں اسپین، نیوزی لینڈ، فرانس اور ارجینٹائن، گروپ بی آئرلینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، چائنہ، گروپ سی میں ساؤتھ افریقا، انڈیا، کینیڈا، بیلجیئم اور گروپ ڈی میں پاکستان نیدرلینڈ، ملائیشیا اور جرمنی کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان کو اپنے ابتدائی میچوں میں ہی مشکل حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا، پانچ دسمبر کو پاکستان دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

پاکستان ہاکی

واضح رہے کہ 1982 میں بھارت میں عالمی کپ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم ایک بار پھر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں ہے۔

پاکستان 1971، 1978،1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کو اولمپکس میں کوالیفائی کرنےکے لیے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں میں آنا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں