اسٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، انڈیکس 369 پوائنٹ گر گیا

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 189 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 76,381,640  شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت  5,215,930,918  روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک وقت میں 40653.71 پر آگیا تھا تاہم بعد میں کچھ استحکام آیا اور اسٹاک ایکسچینج 40704.80  پر بند ہوئی۔

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور مارکیٹ  منفی اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کا بھی اضافہ دیکھا گیا تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا اور مارکیٹ کبھی منفی اور کبھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔


متعلقہ خبریں