آئیڈیاز2018 کا دوسرا روز: آرمی چیف کانفرنس سے خطاب کریں گے

آئیڈیاز2018 کا دوسرا روز: آرمی چیف کانفرنس سے خطاب کریں گے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے دوسرے روز ملک اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے اور کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

دفاعی نمائش کے دوسرے روز پاک بحریہ کے تحت بحر ہند میں سیکیورٹی کے موضوع پر کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کے پہلے دو روز غیرملکی وفود، تاجروں اور نیٹ ورکنگ کی سرگرمیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

نمائش کے تیسرے روز پاک فضائیہ کی جانب سے سی ویو پر فضائی شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جے ایف 17 تھنڈر کے علاوہ ایف 16 کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش 27 سے 30 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی جس میں 50 سے زائد ملکوں  کے 262 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری نمائش میں نمائش میں 522 سے  زائد کمپنیاں  اپنی مصنوعات  کی نمائش  کریں گی۔ امریکہ، اٹلی، جرمنی، اردن ،پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، یوکرائن، عرب امارات اور دیگر  ملکوں  نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں