جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: جسٹس اطہر من اللہ نے ایوان صدر میں بحیثیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے عہدے کا حلف لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی کا کل آخری ورکنگ دن تھا۔ جسٹس انور خان کاسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج چیف جسٹس کے عہدے پر فائض ہو گئے۔

نئے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے، اور اگر وہ سپرم کورٹ میں پرموٹ نہیں ہوئے تو 12 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

17 جون 2014 کو جسٹس اطہر من اللہ نے بحیثیت جج ہائیکورٹ حلف اٹھایا تھا۔ 2011 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کے بعد یہ تیسرے چیف جسٹس ہیں۔

حال میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شریف خاندان کی سزاؤں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی دی گئی سزائیں معطل کر دی تھیں۔


متعلقہ خبریں