کرتارپور بارڈر کھولنا امن کی طرف ایک قدم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں، جنرل باجوہ

لاہور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھولنا امن کی طرف ایک قدم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے سماجی ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کی منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

 

چیف آف آرمی اسٹاف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ راہداریاں اور دروازے مہمانوں کے لیے ہوتے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے کرتار پور راہداری کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہا کہ باڑ کسی بھی ملک کی سلامتی اور غیرقانونی آمد و رفت روکنے کے لیے ہوتی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں