پنجاب: ’نئے بلدیاتی نظام میں آبادی کے لحاظ سے فنڈز دیے جائیں‘

حکومت سندھ آٹے پر سبسڈی دے، وزیر خوراک پنجاب

لاہور: حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں ہر شہر اور گاؤں کو آبادی کے لحاظ سے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے فیصلے کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ دیہی علاقوں میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پنجاب کا بلدیاتی بل آخری مرحلے میں ہے اور اس بل کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، اس بل کے تحت بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کیلئے نیا آڈٹ سسٹم بھی تشکیل دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ اب صوبے میں پنچائت کا نظام دیہی علاقوں میں حقیقی ترقی کا باعث بنے گا۔

ان کا ماننا تھا کہ نئے نظام کے تحت ویلج اور نیبر ہڈ کونسلز میں شہریوں کو بھرپور نمائندگی دیں گے، یہ بھی بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 30 فیصد فنڈ ان کونسلز کو دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے کے لئے عوام کو اس میں حصے دار بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ عبدالعلیم کا کہنا تھا کہ کرپشن میں کمی کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے دانستہ طور پر بلدیاتی اداروں کو تباہ کیا، اس سے قبل بلدیاتی اداروں سمیت شہباز شریف نے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے ہوئے تھے۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے قصور و ننکانہ صاحب کے اضلاع کی اہم شخصیات نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شرکت کرنے والی ان شخصیات میں رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر اعجاز شاہ ،رکن صوبائی اسمبلی میاں عاطف و مون خان سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ قصور سے صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر ،مسز مسعود بھٹی ،ڈاکٹر عظیم لکھوی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں