مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت، نمونوں کی رپورٹ حکام کو موصول


کراچی: کلفٹن کے رہائشی دو بچوں کا مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے کے بعد ہلاکت کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ حکام کو موصول ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رپورٹ مقدمے کے تفتیشی افسر کو فراہم کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورینٹ ایری زوناگرل، اس کے گودام اور بچیوں کے گھر کے نمونے دو علیحدہ لیبز میں بھیجے گئے تھے، رپورٹ کے تناظر میں پولیس اپنی تحقیقات کو آگے بڑھائے گی۔

ایس پی کلفٹن سوہائےعزیز کا کہنا تھا کہ ایری زوناگرل کی انتظامیہ سے تفتیش کے دوران پرفارمہ حل کروا لیا گیا ہے، سوالنامے میں تفتیشی پہلوؤں سے متعلق مخصوص سوالات درج تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمے کے تفتیشی افسر نے سوالنامہ اپنی موجودگی میں بھروایا، پولیس کی جانب سے بھیجےگئے نمونوں کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

واضح رہے کہ کلفٹن کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے رہائشی دو بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کا گورنر سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، اس کے بعد پولیس نے پلے لینڈ سے پانچ افراد کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں ڈیڑھ سالہ احمد اور پانچ سالہ محمد شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ عائشہ کو بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بچوں کی والدہ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی فیملی نے کلفٹن زمزمہ کےمشہور ریسٹورنٹ ایری زوناگرل میں کھانا کھایا تھا، جس کے بعد وہ لوگ سی ویو پر واقع پلے لینڈ گئے جہاں بچوں نے ٹافیاں اور کینڈی فلاس بھی کھائے۔


متعلقہ خبریں