اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس میں 70 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 40 ہزار781  پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم اس کے فوراً بعد مارکیٹ مندی میں چلی گئی جہاں 100 انڈیکس 40691 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کچھ دیر بعد کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا تو مارکیٹ ایک بار پھر 100 انڈیکس میں 40 ہزار 720 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی تاہم کچھ دیر بعد پھر مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 40 ہزار 710 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

خبر فائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں  4,502,070 شیئرز کا لین دین ہوا ہے جن کی مالیت  379,141,853 روپے ہے۔

گزشتہ روز  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 189 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 76,381,640  شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت  5,215,930,918  روپے رہی۔


متعلقہ خبریں