دفاعی نمائش آئیڈیاز2018، مسلح افواج کا جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ


کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کے تیسرے روز سی ویو پرپاک فضائیہ اور بحریہ نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ دیکھایا۔

تقریب میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی  اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی، شہریوں کی بڑی تعداد بھی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے موجودتھے۔  

تقریب میں پاک فضائیہ کہ  لڑاکا طیاروں ایف سولہ طیارہ، جے ایف 17 اور سوپر مشاق نے شاندار مظاہرہ کر کے حاضرین کا لہو گرمایا ۔

آئیڈیاز2018  کی نمائش  کا انعقاد ایکسپو سینٹر میں کیا گیا تھا، نمائش میں غیر ملکی مندوبین کی جانب سے پاکستانی ہتھیاروں میں خوب دلچسپی دیکھائی۔

بدھ کے روز نمائش میں پاکستان نے اپنا تیارکردہ ملٹی رول ڈرون طیارہ ‘براق’ بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرا، وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے ڈرون کی لانچنگ کا افتتاح کیا۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 27سے30نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں