فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں محمد عباس کی شرکت مشکوک

فوٹو: فائل


دبئی:  نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر محمد عباس کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

محمد عباس کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگانے سے کندھے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کے لیے نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی یا میر حمزہ کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کیرئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پر امید ہیں۔

محمد عباس نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 91 رنز دے کر صرف دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں محمد عباس نے دس وکٹیں لے کر قومی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کر کے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔

محمد عباس ایک ہی ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کرنے پاکستانی کھلاڑیوں میں چوتھا نمبر اپنے نام کیا تھا جب کہ تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی پلئیرز کی دوڈ میں دوسرے نمبر پر آگئے تھے۔


متعلقہ خبریں