وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کو 100روزہ کارکردگی سے آگاہ کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوا، جس میں 100 روزہ حکومتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حکومت کی ابتدائی 100 روزہ کارکردگی پر غور کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا جب کہ حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے علاوہ دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزرا کی جانب سے وزیر اعظم کو کارکردگی رپورٹ پیش کی گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے  ملک کی معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ لگانے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ وزارت تجارت کی نئی قومی ٹیرف پالیسی کی بھی منظوری بھی دی گئی۔

حکومت کی جانب سے ریڈیو پاکستان کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں مختلف چیزوں کی منظوری دی گئی، جس میں شہیدذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز کے وی سی کے لئے نئی سرچ کمیٹی کی تشکیل، سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کے تین خود مختار ڈائریکٹرز کی تقرری، نیشنل ہائی وےاتھارٹی کے ممبر فنانس کی تقرری اور ڈرگ کورٹ بلوچستان کوٹٹہ کے ٹیکنیکل ممبر کی تقرری شامل ہیں۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں  مختلف اداروں میں ارکان اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جانی تھی جب کہ امن وامان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون کی عدم موجودگی کے باعث گلگت بلتستان میں اصلاحات اور اسے عبوری صوبہ بنانے کی سمری موخر کی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد عمران خان نے کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرنا ہےجس میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جانی تھیں۔


متعلقہ خبریں