سکھ یاتری واپس روانہ، اسٹیشن پرسکھ مسلم دوستی کے نعرے

سکھ یاتری واپس روانہ، اسٹیشن پرسکھ مسلم دوستی کے نعرے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان یاترا پر آئے بھارتی سکھ یاتری وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر خان اور ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل نے نیک خواہشات کے ساتھ  مہمانوں کو الوداع کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کو تحائف بھی پیش کیے۔

سکھ یاتری تین مختلف خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لاہور ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوئے۔ یاتریوں کے جتھے کے پردھان سردار امرجیت سنگھ و پرم جیت سنگھ رخصتی کے وقت جذباتی ہو گئے۔

بھارتی یاتریوں کی جانب سے ریلوے سٹیشن پر سکھ مسلم دوستی، زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کی اور سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شریک ہوئے۔

بھارت سے آئے یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب ، گوردوارہ پنجہ صاحب، حسن ابدال، گوردوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام پذیر رہے۔

سکھ یاتریوں نے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور، گوردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کی۔


متعلقہ خبریں