پیپلز پارٹی کا 51واں یوم تاسیس، جلسے کی تیاریاں مکمل

فوٹو: ہم نیوز


سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سکھر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسہ انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، پارٹی قائدین کے لیے 12  کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے جس پر پارٹی رہنماؤں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ اور اطراف میں 2350 پولیس اہلکار وافسران تعینات کر دیے گئے ہیں جب کہ داخلے کے لیے تین مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے اور شکار پور روڈ کو ٹریفک کے لیے ایک طرف سے بند کر دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر دو خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔ کراچی اور لاہور سے خصوصی پروازیں سکھر پہنچیں گی۔

جلسہ گاہ میں جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کارکنان جوش و خروش سے جلسہ گاہ کا رخ کریں گے۔ ڈی جے بٹ جیالوں کا لہو گرمانے کے لیے جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں