پاکستان کا افغانستان کو مزید 40 ہزار ملین ٹن گندم بھیجنے کا فیصلہ

افغانستان کو مزید 40 ہزار ملین ٹن گندم بھیجنے کا فیصلہ | humnews.pk

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کو مزید 40 ہزار ملین ٹن گندم بطور تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہمسائیہ ملک کو تحفے میں دی جانیوالی گندم کی مالیت 1ارب 73 کروڑ روپے ہوگی۔ اس سے قبل 15 ستمبر کو بھی پاکستان نے افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ بھجوائی تھی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت ہوئے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے  پاکستان میں غربت خاتمے کیلیے فنڈ (پی پی اے ایف) کو امداد جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تین لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے  82.6ملین ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی۔

مزید براں وزیرخزانہ اسد عمر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز