بھارت کو کشمیر پر حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے، فواد چوہدری



اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا، فوج اور طاقت کے استعمال سے کسی کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستانیوں کے جسم کا حصہ ہے اور ہم اسے انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ آزادی پیسوں سے خریدی نہیں جاسکتی، فوجیں جذبات کو فتح نہیں کر سکتیں، بھارتی قیادت کو سمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک کے عوام ترقی نہیں کر سکتے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر پر تسلط قائم رکھنے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، بھارت طاقت کے استعمال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بارڈر کھولے جائیں اور پنجابیوں کی طرح کشمیری اور سندھی بھی آپس میں ملیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں امن ہوگا تو غربت پر قابو پایا جاسکے گا۔


متعلقہ خبریں