اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری کردی

State Bank of Pakistan

بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل’ ’سنوائی‘‘ کا آغاز


کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آیندہ دو ماہ کیلئے ماینڑی پالسی کا اعلان  کرتے ہوئے شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کردیا۔

بنیادی شرح سود پانچ سال کی بلندترین سطح 10 فیصد تک  جاپہنچی۔ سال  2018 میں جولائی سے اکتوبر تک مجموعی عالمی ادائیگیوں میں وصولیوں  کے مقابلے میں 240 ارب روپے  کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق معیشت کومہنگائی اور بجٹ  خسارے جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے معیشت  میں استحکام پر زور دیا ہے ۔ 2018  میں جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح  میں 5.9 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق  ادائیگیوں میں توازن لانے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی ہے۔ مہنگائی  کی  شرح میں بڑھتے ہوئے  اضافے کو روکنے کیلئے  کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کرنا ہوگا ۔

موجودہ حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  کم  کرنے اور معیشت کی حالت بہتر کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے سعودی عرب ، چین ، ملائیشیااور دبئی  سے خصوصی تعاون کے معاہدوں پر دستخط اور عالمی مالیاتی ادارے (  آئی ایم ایف ) سے مذکرات ہورہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملے ہیں۔


متعلقہ خبریں