پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، آرمی چیف

نیم روایتی آپریشن کے تجربات سے ہماری جنگی صلاحیت بڑھی،آرمی چیف


سیالکوٹ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کور میں انفینٹری ڈویشن کی ٹرینگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیت پانے والے نوجوانوں کو بے حد سراہا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مشترکہ تربیتی مشقیں بھی دیکھیں اور تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والےجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ردالفساد کے باوجود روایتی جنگوں کی تیاریوں سےغافل نہیں رہ سکتے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج نے کامیابی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیم روایتی آپریشن کے تجربات سے ہماری جنگی صلاحیت بڑھی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پیشہ ور فوج جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تربیت یافتہ اور جدید اسلحے سے لیس فوج ہی جنگ میں مقابلہ کر سکتی ہے۔ ہم سرحدوں پر مادر وطن کا بھرپور دفاع کریں گے۔


متعلقہ خبریں