رنگ آف پاکستان: ریسلرز کا پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری


کراچی کا ریسلنگ رنگ سجنے میں محض چند دن باقی ہیں اور انٹرنیشنل ریسلرز کا پاکستان میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ریسلنگ کے پاکستانی شائقین اپنے پسندیدہ ریسلرز اور ان کے ریسلنگ کے جوہر دیکھنے کے لئے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان کے دو بڑے شہر کراچی اور لاہور ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل اسٹارز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

گزشتہ روز رنگ آف پاکستان کے سربراہ سید عاصم شاہ بین الاقوامی ریسلر بادشاہ خان کے ہمراہ لاہور گیریزن یونیورسٹی پہنچے جہاں طلبا و طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

اس موقع پر سید عاصم شاہ نے بتایا کہ بین الاقوامی ریسلرز پاکستان آرہے ہیں، پوری دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے بادشاہ خان پاکستان کی بین الاقوامی طور پر نمائندگی کرنے والے واحد ریسلر ہیں۔ رنگ آف پاکستان میں پہلوانوں کا پہلا ٹکراؤ 7 دسمبر کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا ۔جبکہ 9 دسمبر کو ریسلرز لاہور کے الحمراء ہال میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔

یاد رہے رواں سال 20 سے زائد ریسلرز پاکستان آئینگے ، پچھلے سال 18 ریسلرز نے پہلوانی کا جادو جگایا تھا۔


متعلقہ خبریں