پائیدار امن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری، ملیحہ لودھی

کشمیر:سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی،ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


نیویارک/ اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پائیدارامن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے اور مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں کہا کہ مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کو فوراً شامی گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقے خالی کر نے ہوں گے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ناسازگار حالات اور چند ممالک کی منفی پالیسیوں نے خطہ مزید غیر مستحکم کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بھی اندوہناک داستان ہے۔


متعلقہ خبریں